کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور حال ہی میں انتقال کرجانے والے معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے فاروق قیصر کے ہمراہ لی گئی ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری بہت دلکش نظر آرہی ہیں جبکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے دونوں لیجنڈز مْسکرا رہے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘پیارے فاروق صاحب۔اداکارہ کی پوسٹ دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اْنہیں فاروق قیصر کی یاد ستا رہی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں معروف مزاح نگار فاروق قیصر انتقال کر گئے۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔









