دمشق(رپورٹنگ آن لائن )شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ معزول صدر بشار الاسد کے دور میں جمع کیے جانے والے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ عہد ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم(اوپی سی ڈبلیو)کے سامنے اپنے ایک تاریخی خطاب میں کیا۔الشیبانی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے لوجسٹک، تکنیکی اور عملی چیلنجوں کو جنم دے رہے ہیں اور ان حملوں سے کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے عدم یقین کی حالت میں اضافہ ہوتا ہے۔
الشیبانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شفافیت، انصاف اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون کی بنیادوں پر شام کے مستقبل کی تعمیر نو کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بشار کے دور میں بنایا جانے والا کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام ہمارا پروگرام نہیں ہے تاہم اس کے باوجود ہم باقی رہ جانے والے ذخیرے کو ختم کرنے کے پابند رہیں گے۔