احمد الشرع

بشار کی باقیات فوری طور پر خود کو حوالے کر دیں، شامی صدر کا مطالبہ

دمشق ((رپورٹنگ آن لائن )شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کی باقیات پر زور دیا ہے کہ اس سے پہلے کہ وقت گزر جائے، وہ اپنے ہتھیار اور اپنے آپ کو حوالے کر دیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ریکارڈ شدہ خطاب میں الشرع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز بشار کی باقیات کا تعاقب جاری رکھیں گی تا کہ انھیں عدالتی کارروائی کے لیے پیش کیا جا سکے۔ شامی صدر نے باور کرایا کہ یہ عناصر ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

احمد الشرع نے مزید کہا کہ سابق نظام کی باقیات نے گھنانا کام کیا، انھوں نے شام کی حفاظت کرنے والوں کو قتل کیا، یہ ہر شامی پر حملہ ہے اور ایسا قصور ہے جو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ احمد الشرع کے مطابق نیا شام ایک اور متحدہ ہے .

اس میں حکام اور عوام کے بیچ کوئی فرق نہیں ہے۔الشرع نے زور دیا کہ ہتھیار کو ریاست کے ہاتھوں تک محدود رہنا چاہیے۔ انھوں نے دھمکی دی کہ شہریوں کے خلاف تجاوز کرنے والے ہر شخص کا احتساب کیا جائے گا۔