مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)بسوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کے مکمل تیار یونٹس (سی بی یو) کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران بالترتیب 88.88، 10.14 اور 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جولائی 2024 تا اپریل 2025 کے دوران بسوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کے مکمل تیار یونٹس کی درآمدات 85 ملین ڈالر، 228 ملین ڈالر اور 2.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کاحجم بالترتیب 45 ملین ڈالر، 207 ملین ڈالر اور 1.33 ملین ڈالر رہا تھا۔
اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بسوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کے سی بی یو کی درآمدات میں 88.88، 10.14 اور 57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی بی ایس کی رپورٹ کے اسی طرح بھاری گاڑیوں، کاروں اور موٹرسائیکلز کے مکمل اور جزوی طور پر مکمل کٹس (سی کیڈی /ایس کے ڈی) کی درآمدات بھی 141 فیصد، 37 فیصد اور 11 فیصد کے اضافہ سے رواں مالی سال میں 303 ملین ڈالر، 818 ملین ڈالر اور 38 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔
مزید برآں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں استعمال شدہ درآمدات گاڑیوں کی درآمدات 6 فیصد کی بڑھوتری سے 27 ہزار 859 یونٹس کے مقابلہ میں 29 ہزار 590 یونٹس تک پہنچ گئیں۔