لاہور( رپورٹنگ آن لائن)بسنت کے موقع پر موسیقی کے تڑکے نے تہوار کو چار چاند لگا دئیے ، گلوکارہ فریحہ پرویز کا گایا ہوا گانا ” دل ہوا بو کاٹا ” اور گلوکارہ میگھا کے گانے ” آ گئی اے بسنت ” کو بار بار سنا جاتا رہا ۔
تفصیلات کے مطابق فریحہ پرویز کاگانا” دل ہوا بوکاٹا ”اور میگھا کاگایا ہوا گانا ” آ گئی اے بسنت ” بار بار سنے جانے کے حوالے سے مشترکہ طو رپر پہلے نمبر پر رہے جبکہ اس کے بعد ابرار الحق کے گانے ”نچ پنجابن نچ ” اور”آج میلہ ویکھن آیاں کڑیاں لاہور دیاں”سب سے زیادہ سنا گیا ،عارف لوہار کا ” آتینوں موج کراواں”اور ڈرامہ سیریل ” عشق مرشد ” کا گانا ”جانِ تمنا ” بھی سنا جاتا رہا ،” لاہور لاہور اے ” بھی سپیکرز سے چلایا جاتا رہا ، اس کے علاوہ بعض مشہور پنجابی گانے بھی چلائے جاتے رہے ۔









