عدالت 44

بسنت پر اموات اور زخمیوں کے تفصیلات فراہمی کی درخواست 13اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کے دوران اموات اور زخمیوں کے تفصیلات کی فراہمی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔جسٹس ملک اویس خالد جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر 13اپریل کو سماعت کریں گے۔

درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ بسنت کے دوران 17اموات ہوئیں، 100سے زائد زحمی ہوئے، ذمہ داران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، اب تک کتنے لوگوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، کتنے لوگوں کو سزائیں ہوئی، تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں