مریم نوازشریف 30

بسنت محض ایک فیسٹیول نہیں اجتماعی جذبے کا نام ہے،مریم نواز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بسنت محض ایک فیسٹیول نہیں اجتماعی جذبے کا نام ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کا بسنت کے تہوار کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بسنت پنجاب کا تہوارہے، محفوظ بسنت کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، بسنت پنجاب کا ایک خوبصورت تہوار ہے، بسنت کے حوالے سے عوام میں جوش وخروش دیدنی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب خوبصورت ثقافت کا حامل صوبہ ہے، پنجاب کی مقامی زبانوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اپنے بچوں کو پنجابی زبان سے روشناس کرانا چاہتے ہیں، بھارتی پنجاب کے سکھ بھائی دنیا بھرمیں اپنی زبان بولنے پر فخر کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں اپنے صوبے اور زبان پر فخرہونا چاہیے، بسنت محض ایک فیسٹیول نہیں بلکہ ایک اجتماعی جذبہ ہے جسے عوام نے غیر معمولی جوش کے ساتھ اپنایا ہے اس تہوار کی بین الاقوامی حیثیت بھی ہے اور دنیا بھر میں لوگ اسے دیکھتے اور مناتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ پنجاب کے کلچر کو دنیا میں متعارف کرانے اور پاکستان کی ایک ترقی پسند تصویر دکھانے کے لیے بسنت سے بہتر موقع شاید ہی کوئی اور ہو۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے یہ بیانیہ سننے کو ملتا رہا ہے کہ ملک کے حالات خراب ہیں، معیشت خطرے میں ہے اور یہاں کوئی سرگرمی ممکن نہیں، مگر اب حالات بدل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے، لوگ آگے بڑھ رہے ہیں اور خوشی منانا چاہتے ہیں، جس کے لیے ایک مثبت ماحول ضروری ہے، بسنت کے انعقاد کے لیے نہایت باریک بینی سے سکیورٹی پروٹوکولز اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز تیار کیے گئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میں چاہتی ہوں لوگوں کوگھٹن کےماحول سےنکالا جائے، گزشتہ نالائق حکومت میں لوگوں کوبتایا گیا جو ہمارے ساتھ وہ سادھو جومخالف ہے اُن سب کو چور کہا گیا، معاشرے میں نیگٹویٹی پھیلائی گئی، پی ٹی آئی کے گزشتہ چار سال میں فساد، انتشار پھیلایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کےدورمیں لوگوں کوبتایا گیا ملکی املاک جلانا سیاست ہے، سیاسی اختلافات کودشمنی میں بدلا گیا، حرم شریف جیسےمقدس مقامات پرلوگوں کیخلاف نعرے لگائےگئے، لوگوں نے جلاؤگھیراؤ، دھنگا، فساد کا ماحول دیکھا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں لوگوں کوپنجاب کےمہذب کلچرسےروشناس کرانا چاہتی ہوں، فساد،انتشارکی سیاست پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، ماضی میں کارکردگی کےبجائےجھوٹےبیانیہ کوفروغ دیا گیا، لوگ اب پی ٹی آئی کی جلسے،جلوسوں کی کالوں پرکان نہیں دھرتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس دفعہ لاہورکا چکرلگانےوالوں کوناکامی کا سامنا کرنا پڑا،عوام نےانتشاراورفساد کی سیاست کومسترد کردیا ہے،لوگ اب پرفارمنس کےساتھ کھڑے ہیں جھوٹےنعروں کےساتھ نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں عوام مسلح افواج کےساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے، آپ کے جیل کے باہر بیٹھنے پرمجھےکوئی اعتراض نہیں، کیا آپ کی ذمہ داری جیل کےباہربیٹھنا ہے؟ آپ کی اصل ذمہ داری خیبرپختونخوا کےلوگوں کی خدمت کریں، صوبے کے لوگوں کوجوابدہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فساد،انتشاراورگالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، وہ ملکی املاک جلا رہے تھے ہم ملک کو سنوار رہے ہیں، گٹر کا ڈھکن چوری کرنے والے اور خریدنے والےکو 10سال قید ہوگی، دعا ہےلوگ بسنت کےدنوں خوب انجوائےکریں۔

مریم نوازنے مزید کہا کہ محفوظ بسنت کےحوالےسےہرممکن اقدامات کیے ہیں، بسنت کےدنوں بچوں کا خصوصی خیال رکھیں جب کہ اُس کا کہنا تھا کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے والے اور خریدنے والےکو 10سال قید ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں