احسن اقبال

بزدار کی حکومت کی کارکردگی آئی فون سے نوکیا 3310والی ہے، احسن اقبال

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت کی کارکردگی کی مثال آئی فون لے کر نوکیا 3310 دے دیا والی ہے،

ہفتہ کو چونیاں میں (ن)لیگ کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے پلیٹ فارم سے سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ (ن)لیگی کارکنوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ جلد ہی عمران خان کی حکومت کو گھر جاتے دیکھیں گے،

عمران کی حکومت نے پاکستان کے کسانوں اور مزدوروں کو بد حال کر دیا ہے،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاسپورٹ اور کرنسی کو قدر دلوانے کی بجائے بے حال کر دیا ہے، ملک کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے، عمران حکومت کی پالیسیاں کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر دشمنوں کے حوالے کر دینے کے مترادف ہیں۔