لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمات پی ڈی ایم کا راستہ نہیں روک سکتے، چھاپوں، گرفتاریوں اور مقدمات سے عمران نیازی اور آپ کی نااہلی چھپ نہیں سکتی۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم ن لیگ عظمی بخاری نے لاہور میں کہا کہ بزدار صاحب آپ کے پاس کونسا مینڈیٹ ہے؟ عوام نے بلے کو نہیں شیر کو ووٹ دیے۔ لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان عظمی بخاری نے کہا کہ تحریک فساد کو قوم پر مسلط کیا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے حکومتی مشن کے خوفناک نتائج ہوں گے۔