محکمہ صحت

بزدار سرکار کا ” کمال ” محکمہ صحت میں کورونا وائرس کے نام پر فنڈز میں بڑی خوربرد سامنے آگئی

شہباز اکمل جندران۔۔۔۔

محکمہ صحت پنجاب نے ایک سال کے دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئےکتنے فنڈز استعمال کیئے۔اس پر خود ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بھی کنفیوز ہے۔
خوربرد
ایک طرف بزادر سرکار کے ماتحت اہم سرکاری ڈیپارٹمنٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا تحریری طور پر کہنا ہے کہ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020تک محض پبلسٹی، عوامی آگاہی اور اشتہارات کی مد میں 7 کروڑ 99 لاکھ روپے کی ایلوکیشن ہوئی۔یہ رقم دو حصوں میں 6 کروڑ 42 لاکھ روپے اور ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کہ صورت خرچ کی گئی۔

اور 7کروڑ 99لاکھ روپے کی ایلوکیشن میں سے محض 6 لاکھ روپے ہی بچ سکے۔
خوربرد
جبکہ دوسری طرف اسی پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا یہ بھی تحریری طور پر ہی کہنا ہے کہ 3 اپریل 2020کو کورونا محکمے کو 3 ارب 87 کروڑ روپے موصول ہوئے۔
خوربرد خوربرد
جن میں سےکورونا وائرس کے دوران عوام کے اندر کووڈ 19 کے متعلق شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے 15 کروڑ روپے کے فنڈز استعمال کئے گئے۔
خوربرد
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس اور کووڈ 19 کے دوران بہت سے سرکاری محکموں نے پبلک اویئرنیس جیسی کمپئینز کے دوران سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا۔