شہبازاکمل جندران۔۔۔
پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلی عثمان احمد بزدار کے دور میں سفارش کی بنیاد پر اعلی عہدوں پر تعینات کئے جانے والے افسروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
اس سلسلے میں تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کو خط لکھے گئے ہیں جن میں ان کے ماتحت اداراں اور ذیلی ڈیپارٹمنٹس میں بزدار دور میں اعلی عہدوں پر تعینات ہونے والے افسروں کی فہرستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں میں مختلف اداروں میں بورڈ آف گورنرز، مختلف کمیشنز میں تعینات کیئے جانے والے کمشنرز اور ریٹائرمنٹ کے بعد ری اپوائنٹ کیئے جانے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں اکٹھی کرنا شروع کردی گئی ہیں۔
اور میرٹ کے برعکس تعینات ہونے والے تمام افسروں کو عہدوں سے ہٹایا دیا جائیگا۔






