بزدار حکومت

بزدار حکومت کا پنجاب میں ایک اور نیا ضلع بنانے کا فیصلہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)بزدار حکومت نے پنجاب میں ایک اور نیا ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر کمشنر فیصل آباد نے تحصیل جڑانوالہ کو ضلع بنانے کے لئے ضروری تفصیلات بورڈ آف ریونیو کو ارسال کر دی ہیں۔

مراسلے کے مطابق مجوزہ ضلع جڑانوالہ 9 قانگوئی اور 92 پٹواری سرکلز پر مشتمل ہوگا۔2017 کی مردم شماری کے مطابق جڑانوالہ کی آبادی 17 لاکھ 19ہزار 250 افراد پر مشتمل ہے، جڑانوالہ کا کل رقبہ 4لاکھ 37ہزار 386 ایکڑ ہے جبکہ دو میونسپل کمیٹیوں جڑانوالہ اور کھرڑیانوالہ، 59 یونین کونسلز ہیں۔

اس کے علاوہ زرعی انکم ٹیکس، لوکل ریٹس آبیانہ اور اسٹیمپ ڈیوٹی سے کل آمدن 61 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے جبکہ جڑانوالہ کی حدود میں سات تھانے جڑانوالہ سٹی، صدر، بلوچنی، لونڈیانوالہ، ستیانہ اور کھرڑیانوالہ آتا ہے۔واضح رہے کہ مجوزہ تحصیلوں میں جڑانوالہ، کھرڑیانوالہ، ستیانہ اور بلوچنی شامل ہے۔