لاہور (رپورٹنگ آن لائن) معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے،
چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کیلئے محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی جائیگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جدید ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی، ان ڈیمز میں منگلا، تربیلا کے بعد سب سے زیادہ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا، ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا، ابتدائی طور پر ہاتھی موڑ، جلیبی موڑ، کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخائر بنائے جائینگے۔