عظمی بخاری

بزدار حکومت ضمنی الیکشن پولیس کی غنڈہ گردی کے زور پر جیتنا چاہتی ہے،جو ہرگز ممکن نہیں’عظمی بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ بزدار حکومت ضمنی الیکشن پولیس کی غنڈہ گردی کے زور پر جیتنا چاہتی ہے،جو ہرگز ممکن نہیں،ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن 298،205 ،297پر پولیس کا قبضہ ہے اور پول کافی دیر رکی رہی،پولنگ اسٹیشن نادرا ڈسکہ اور غلہ منڈی میں بھی پولیس کا قبضہ ہے۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ پیجوکی پسرور میں بھی ہمارے پولنگ ایجنٹ کو مار پیٹ کے بعد باہر نکال دیا گیا ہے۔گورنمنٹ ہائی سکول میترنوالہ میں لڑائی کے بعد پولنگ کا عمل بند رہا،خادمہ جی یہ آپ لوگوں کی غلام پولیس کی غیرپیشہ ورانہ سرگرمیاں،آئی جی پنجاب گوجرنوالہ اور ڈسکہ میں پولیس کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیں۔پنجاب پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بننے کی کوشش نہ کرے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پر امن لوگوں کو حکومتی ایماپر پولیس اشتعال دلانے کی کوشش کررہی ہے۔تحریک انصاف کو معلوم ہے کہ یہ لوگ عوام کے ووٹوں سے جیت نہیں سکتے،تحریک انصاف ہر جگہ دھونس اور دھاندلی سے قبضہ جمانے کی کوشش کرہی ہے۔الیکشن کمیشن پولیس کی غنڈہ گردی کا فوری نوٹس لے ۔گوجرنوالہ اور ڈسکہ میں حالات کی خرابی کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی۔