بزدار 137

بزدار اور شیریں مزاری کےخلاف بند کی جانیوالی انکوائریز دوبارہ شروع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار اور شیریں مزاری کےخلاف ایک بار پھر انکوائریز کا آغاز کردیا گیا، ذرائع کے مطابق عثمان بزدارپرترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں اور ٹرانسفرپوسٹنگ میں افسران سے بھاری رشوت لینےکا الزام ہے،

دوسری جانب شیریں مزاری کےخلاف اراضی کی منتقلی کی انکوائری شروع کی گئی ہے،پی ٹی آئی کے دونوں رہنماﺅں کےخلاف انکوائریز سابق وزیر اعلی پنجاب پرویزالہی دورمیں بندکی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں