لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدارصاحب نے اڑھائی سال میں اپنی آنے والی 5نسلوں کے لئے مال پانی جمع کرلیا، پی ڈی ایم بی آر ٹی کے کھڈوں والی تاریخیں نہیں لانگ مارچ کی تاریخ دے گی،پی ڈی ایم کے4 سواستعفے آئیں گے،دیکھتے ہیں کون ان پر ضمنی الیکشن کراتا ہے۔
اتوار کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم بی آر ٹی کے کھڈوں والی تاریخیں نہیں لانگ مارچ کی تاریخ دے گی،بزدارصاحب نے اڑھائی سال میں اپنی آنے والی 5نسلوں کے لئے مال پانی جمع کرلیا،پی ڈی ایم کے4 سواستعفے آئیں گے،دیکھتے ہیں کون ان پر ضمنی الیکشن کراتا ہے،
عظمی بخاری نے کہا کہ بزدار صاحب شاید آپ کو معلوم نہیں عمران خان نے پہلا این آراواپنے گھروالوں کو ہی دیا،بزدار صاحب اس وقت آپ انٹرن شپ کررہے تھے جب وزیراعظم دوستوں کواین آراو دے رہے تھے۔