لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر بریگزٹ کے معاہدے سے متعلق اختلاف رائے کی وجہ سے دباﺅ میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بورس جانسن برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے اس معاہدے پر ایک نئے قانون کے تحت دوبارہ مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم اس بات پر سابق وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور جان میجر نے سخت تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ دریں اثنا یورپی یوین کے اعلی ترین مذاکرات کار میشل بارنیئر نے لندن حکومت کو حقائق پر قائم رہنے کی تاکید بھی کی ہے اور تنبیہ بھی۔
جانسن ایک انٹرنل مارکیٹ ایکٹ کے ذریعے برطانوی صوبے شمالی آئرلینڈ اور یورپی یونین کی رکن ریاست آئرلینڈ کے مابین ایک طے شدہ مشترکہ سرحد کے قیام کے خلاف ہیں۔