ماؤ ننگ

برکس تعاون اقتصادی ترقی کا نیا وسیع میدان کھولے گا ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس برکس تعاون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 جولائی کو چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں سترویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت دنیا تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، بین الاقوامی قوانین اور نظم و نسق کو سنگین خطرات سے گزرنا پڑا ہے اور کثیر الجہت میکانزم کے اختیارات اور ان کی تاثیر کمزور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو برابری اور احترام کے رویے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تبادلہ خیال اور یکجہتی و تعاون کے اقدامات بہتر بنانے اور باہمی کامیابی کی سوچ کے ساتھ بہتر اشتراک کی ضرورت ہے.

برکس ممالک کو خود مختار رہنا چاہئے اور عالمی گورننس کی اصلاحات کو فروغ دینے میں نمایاں قوت بننے کی کوشش کرنی چاہئے۔منگل کے روزوزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ برکس تعاون کو کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا اور اس پر عمل کرنا چاہئے ، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کی کوشش کرنی چاہئے ، بین الاقوامی مالیاتی تعاون کی سطح کو بڑھانا چاہئے ، اور معاشی ترقی کا نیا میدان کھولنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اس سربراہی اجلاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برکس کے جذبے کو برقرار رکھے گا اور برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ عالمی حکمرانی کو زیادہ منصفانہ ، مناسب ، موثر اور منظم سمت میں فروغ دیا جاسکے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کیا جاسکے۔