شفق محمد 57

برطانیہ کے ہاوس آف لارڈز میں ایک اور پاکستانی پہنچ گیا

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ کے ہاوس آف لارڈز میں ایک اور پاکستانی پہنچ گیا، لبرل ڈیموکریٹس کی نامزدگی پر لارڈ بننے والے شفق محمد نے قرآن کریم پر حلف اٹھانے کے بعد پہلا انٹرویو دیا۔

میڈیارپورٹس کیمطابق لارڈ شفق محمد نے کہا کہ انکے باپ دادا مزدور تھے، ہاوس آف لارڈ تک پہنچنے کا سفر طویل اور محنت سے عبارت ہے، شیفیلڈ میں 20 برس کونسل گروپ لیڈر اور یورپی پارلیمنٹ میں بھی خدمات سرانجام دیں۔

انھوں نے کہا کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ لارڈ بنوں گا، چک سواری میں مٹی سے بنے گھر میں آنکھ کھولی، گھر میں پانی اور بجلی نہیں تھی، والدہ کنویں سے پانی بھر کر لاتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں