ڈونلڈ ٹرمپ 17

برطانیہ کے دورے پر آئے امریکی صدر کے ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن )برطانیہ کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ہے تاہم اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی.

وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر میرین ۔ون نے چیکرز سے سٹینسٹڈ ایئرپورٹ کی طرف پرواز کے دوران معمولی ہائیڈرولک خرابی کا سامنا کرنے کے بعد برطانیہ کے مقامی ایئر فیلڈ پر غیر طے شدہ لینڈنگ کی۔

ہنگامی لینڈنگ کے باعث امریکی صدر اور ان کی اہلیہ سٹینسٹڈ میں تاخیر سے پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں