برطانیہ 214

برطانیہ میں 12 اپریل سے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانیہ کے وزیر اعظم نے 12 اپریل سے ملک کے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مطابق تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور کاروباری مراکز کو بھی کھولا جا رہا ہے۔انہوں نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام نے کورونا کا مشکل دور گزار لیا ہے۔بورس جانسن نے بتایاکہ اب تک ملک میں 31 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں