بلڈ پریشر

برطانیہ’ بلڈ پریشر کا نیا علاج، لاکھوں مریضوں کو فائدہ پہنچے گا

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ میں بلڈ پریشر کے لیے نیا علاج دریافت کیا گیا ہے جو بنیادی الڈوسٹیرونزم (Aldosteronism) سے وابستہ ہائی بلڈ پریشر کا علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹارگیٹڈ تھرمل تھراپی (ٹی ٹی ٹی) ایک ایسی تکنیک ہے جو جسم میں نمک کو ضرورت سے زیادہ برقرار رکھنے کے ذمے دار نوڈولس کو ختم کرتی ہے۔اس پیش رفت سے برطانیہ میں تقریباً نصف ملین افراد کو فائدہ ملے گا جو خطرناک حد تک بلند فشارِ خون کا شکار ہیں، بلڈ پریشر کو ہزاروں سالانہ اموات میں حصہ ڈالنے کی وجہ سے اکثر ‘خاموش قاتل’ بھی کہا جاتا ہے۔

طبی پیشہ ور افراد نے نوڈولس کو ختم کرنے کے لیے ایک طریقہ وضع کیا ہے جو نمک کے جمع ہونے کا سبب بنتے ہیں جس کے نتیجے میں فالج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پرائمری الڈوسٹیرونزم کی تشخیص کرنے والے مریضوں کے پاس روایتی طور پر علاج کے محدود اختیارات ہوتے ہیں جن میں اکثر جراحی یا اسپیرونولاکٹون دوا کی تاحیات ضرورت ہوتی ہے تاکہ سنگین قلبی خطرات کو کم کیا جا سکے۔