برطانیہ

برطانیہ، لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد گرفتار

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی افراد نے بتایاکہ ایک خاندان کے بچوں کو سوشل کیئر میں لیے جانے کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوئی تھی۔ہیری ہلز میں جمع افراد نے ڈبل ڈیکر بس کو آگ لگادی، پولیس پر اشیا پھنکیں اور پولیس کار کو الٹ دیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے ہنگامہ آرائی کی مذمت کی تھی۔ ہوم سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہنگامہ کرنے والوں سے قانون پوری قوت سے نمٹے گا۔