لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانوی پارلیمان کے ایوان نمائندگان نے بریگزٹ معاہدے میں ایک ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کی طرف سے پیش کردہ یہ بِل داخلی تجارتی قانون سے متعلق تھا .
جس کی حتمی منظوری کے بعد یورپی یونین کے ساتھ رواں برس جنوری میں طے پانے والے بریگزٹ معاہدے میں یکطرفہ طور پر تبدیلی ہو سکے گی۔ بل کے حق میں ووٹنگ کے بعد اب اس پر پارلیمان میں بحث و مباحثہ ہو گا۔
ووٹنگ سے قبل وزیر اعظم بورس جانسن نے یورپی یونین پر الزام عائد کیا کہ وہ برطانیہ کی علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔