کیئر اسٹارمر

برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمربدھ کو بھارت کادوروزہ دورہ کریں گے

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر اپنے پہلے دو روزہ دورے پر بھارت آ رہے ہیں۔ ان کا بھارت کا یہ دورہ 8 اور 9 اکتوبر کو ہوگا۔

یہ بات بھارت کی وزارت برائے خارجہ امور نے بتائی ہے۔خیال رہے امریکہ کے ساتھ حالیہ کھٹ پھٹ کے بعد کسی یورپی ملک کے سربراہ کا یہ پہلا بھارتی دورہ ہے۔بھارت اور برطانیہ نے آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط ماہ جولائی میں کیے تھے۔

اس معاہدے پر دستخط بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے دورے کے موقع پر کیے تھے۔ تاکہ ٹیکسٹائل و گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کے سلسلے میں ٹیرف میں کمی اور کاروباری سلسلے میں مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ کیا جائے۔ خیال رہے تجارتی معاہدے کے سلسلے میں بات چیت ماہ مئی میں مکمل ہوئی تھی۔