بورس جانسن 245

برطانوی وزیر اعظم جانسن نے اپنا مجوزہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے رواں ماہ کے لیے مجوزہ اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔ انہیں اس دورے کے دوران بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بھی حصہ لینا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں بورس جانسن کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف سے کیے گئے ایک اعلان کے مطابق وزیر اعظم نے اپنا یہ دورہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا کی تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر کیا ہے۔ جانسن حکومت نے پورے انگلینڈ میں دوبارہ سخت لاک ڈائون کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ بورس جانسن نے فون پر بھارتی ہم منصب مودی سے گفتگو کر کے اس التوا پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی ششماہی کے دوران بھارت کا سرکاری دورہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں