وزیر اعظم بورس جانسن 154

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے پاگئی

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی دوسری شادی کی تاریخ 30 جولائی طے ہوگئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ 30 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ بورس جانسن کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ۔ 56 سالہ بورس جانسن نے 33 سالہ کیری سائمنڈ سے فروری میں منگنی کی تھی، برطانوی وزیراعظم کی یہ دوسری شادی ہوگی۔

اس سے قبل بورس جانسن نے 2018 میں اپنی سابقہ اہلیہ سے 25 سالہ رفاقت ختم کر دی تھی۔ گزشتہ برس اپریل میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بیٹے کی پیدائش لندن کے ایک اسپتال میں ہوئی۔وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز نے لندن میں واقع اسپتال میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔بچے کی پیدائش سے قبل اس کی والدہ کیری سائمنڈز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ بچے کی پیدائش سے تین ہفتے قبل کورونا سے صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں