وزیرِ اعظم 17

برطانوی وزیرِاعظم کا ٹرمپ سے رابطہ، آبنائے ہرمز کھولنے کی ضرورت پر گفتگو

لندن(رپورٹنگ آن لائن) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی ضرورت پر بات چیت کی ہے۔

ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ کی بندش سے عالمی شپنگ پر پڑنے والے اثرات پر غور کیا۔

سر کیئر سٹارمر نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم کے ساتھ بھی صورتحال کے معاشی اثرات پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تنازع پر گفتگو شیڈول میٹنگ میں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں