برطانوی وزیراعظم 209

برطانوی وزیراعظم کے لیے چھتری کا استعمال چیلنج بن گیا

لندن(ر پورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے لیے چھتری کا استعمال چیلنج بن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں بارش کے دوران بورس جانسن نے چھتری کھولنے کی بڑی کوشش کی، چھتری بالآخر کھلی مگر تیز ہوا کی وجہ سے اوپر کی طرف کھل گئی۔اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کے چھتری کھولنے کے انداز پر شہزادہ چارلس اور دیگر حاضرین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔بورس جانسن کی چھتری کھولنے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں