لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورو کپ کے فائنل میں شکست کے بعد پنالٹی شوٹ مس کرنے والے انگلینڈ کی ٹیم کے 3 سیاہ فام کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے ٹوئٹ کی کہ انگلینڈ کی ٹیم کو ہیروز کی طرح سراہا جانا چاہیے نہ کہ سوشل میڈیا پر انہیں نسل پرستی کا نشانہ بنایا جانا چاہیے۔
بورس جانسن نے کہا کہ جو اس ہولناک عمل کے ذمہ دار ہیں انہیں شرم کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیم کے مابین ہونے والے یورو کپ فائنل کے سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا تھا۔