لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شجرکاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں۔عمران خان کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششیں قابل تعریف ہیں، برطانیہ بھی ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری کریگا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شجر کاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں، انہوں نے 10 ارب درخت لگانے کا عزم ظاہرکیا،سمندر کو محفوظ بنانے اور جنگلات کے لیے یہ بہت بڑی مہم ہے۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششیں قابل تعریف ہیں، برطانیہ بھی ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری کریگا۔