کیئر اسٹارمر

برطانوی وزیراعظم کا معاہدے پر بلا تاخیر عمل درآمد کیلئے فریقین پر زور

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے معاہدے پر بلا تاخیر عمل درآمد کے لیے فریقین پر زور دیا ہے۔وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ حماس کا امریکی امن منصوبہ تسلیم کرنا اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی کوششوں کے حامی ہیں جس نے ہمیں امن کے قریب پہنچایا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مزید مذاکرات اور پائیدار امن کے لیے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑائی کے خاتمے، یرغمالیوں کی واپسی اور امداد تک رسائی کا یہ بہترین موقع ہے۔