صادق خان 31

برطانوی وزیراعظم کا عراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے، میئر لندن

لندن(رپورٹنگ آن لائن)میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا جنگ میں شریک نہ ہونا اور عراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے۔صادق خان نے کہا کہ برطانیہ کی دیگر سیاسی جماعتیں امریکا کے ساتھ جنگ میں جانا چاہتی ہیں۔

قبل ازیں برطانوی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ کا طویل عرصہ سے موقف ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کے جائیں، برطانیہ اسی لیے ایران پر ابتدائی حملوں کا حصہ نہیں بنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں