لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم اور امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ڈاؤننگ اسٹریٹکے مطابق دونوں رہنمائوں نے عالمی شپنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے آبنائے ہرمز کھولنے پر گفتگو کی۔
ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ایران نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے آبنائے ہرمز بند کردی ہے۔








