بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جاپان کا دورہ منسوخ کر دیا

لندن(ر پورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جاپان کا دورہ منسوخ کر دیا۔جاپانی میڈیا کا کہناتھاکہ برطانوی وزیراعظم کا فروری کیوسط میں جاپان کا دورہ طے تھا۔دوسری جانب جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری نے برطانوی وزیراعظم کے دورہ جاپان کے منصوبے کی رپورٹس کو مسترد کر دیا ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دورے کی منسوخی کی وجہ روس یوکرائن تنازعہ بنا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بورس جانسن کی کورونا پروٹوکول کیخلاف تقریبات بھی دورے کی منسوخی کا سبب بنیں۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جاپان کا یہ پہلا ممکنہ دورہ تھا۔جاپانی حکومتی ترجمان کاکہنا تھا کہ جاپان برطانیہ سے اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔