مائرہ

برطانوی نژاد پاکستانی مائرہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کئے جانے کا انکشاف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ڈیفنس کے علاقہ میں قتل ہونے والی برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی مائرہ کے قتل کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق مائرہ کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کرایا گیا قاتلوں کو مائرہ کے قتل کا ٹاسک کس نے سونپا پولیس اس بات کا کھوج لگانے کی کوشش کر رہی ہے،

انکشافات کے مطابق قتل کی واردات کے روز مقتولہ مائرہ کا دوست ظاہر جدون اسلام آباد اور سعد میر بٹ جوہر ٹاﺅن میں تھا جبکہ دونوں ملزمان قتل کی رات ڈیفنس میں موجود نہیں تھے جس کی تصدیق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے کی گئی ،انکشافات کے مطابق مائرہ کو قتل کرانے کے لیئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، مقتولہ مائرہ کے دوست ظاہر جدون کو مائرہ کی جانب سے شادی سے انکار پر رنج تھا جبکہ ظاہر جدون پر مائرہ کے دوست ذوالفقار کو ہراساں کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے

انکشافات کے مطابق مائرہ اور مظاہر جدون کے دوستوں میں سیاسی شخصیات سمیت اعلی سرکاری افسران کے بچے بھی شامل تھے پولیس نے حاصل کئے گئے تمام شواہد کو فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں