قومی اسمبلی

براڈ شیٹ کے معاملے پر قومی اسمبلی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)براڈ شیٹ کے معاملے پر قومی اسمبلی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے خارجہ امور کمیٹی کو خط ارسال کیا گیا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ چیئرمین نیب بھی ابھی مصروف ہیں تیاری کا وقت چاہیے ،

براڈ شیٹ کے معاملے پر ابھی تیاری نہیں اجلاس ملتوی کیا جائے، خط میں استدعا کی گئی تھی کہ نیب براڈ شیٹ کے معاملے پر بہت سا ریکارڈ جمع کررہے ہیں وقت دیا جائے ،ا سپیکر قومی اسمبلی سے بھی اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی ، نیب کے خط کے بعد چیئرمین کمیٹی احسان اللہ ٹوانہ نے اجلاس ملتوی کردیااجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ خارجہ امور کمیٹی نے 18جنوری کو براڈ شیٹ کے معاملے پر چیئرمین نیب کو طلب کیا تھا