جسٹس(ر) عظمت سعید

براڈ شیٹ سکینڈل کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) عظمت سعید نے وفاقی وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کےلئے قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) عظمت سعید نے وفاقی وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لی، براڈ شیٹ کمیشن کی طرف سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی سیکیورٹی کےلئے انتظامات کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے آغاز کے ساتھ ہی کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کے دفتر اور ان کی رہائش گاہ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کےلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا ہے، کمیشن کے سیکرٹری کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کےلئے احکامات جاری کئے جائیں۔

واضح رہے کہ براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کےلئے قائم کمیشن کا دفتر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں قائم کیا گیا ہے