ریوڈی جنیرو(رپورٹنگ آن لائن)لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ73 لاکھ سے 76 ہزار بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک4 لاکھ 86 ہزار سےزیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ اتوار کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے78700 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 17376998سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے1129463 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید2037 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 486358ہے۔ برازیل میں اب تک 15761177کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق گزشتہ سال26 فروری کو ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔