لاہور(رپورٹنگ آن لائن )مارکیٹ میں قلت کے پیش نظرایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برازیل سے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے برازیل سے چینی درآمد کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ایکسپورٹ کرنے سے ملک میں چینی کی شدید قلت کاسامنا ہے،نومبر 2022 میں چینی91 روپے کلوتھی اورایکسپورٹ کے بعد چینی180روپے کلو تک جا پہنچی ہے ، اب1 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے سے قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے47ارب روپے کا بوجھ عوام پرپڑا ہے۔









