لاہور(رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مسلسل چوتھے روز بھی 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے کمی سے 290روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سے20روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔









