لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 20روپے اضافے سے 560روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت14روپے اضافے سے 387روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے281روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سے20روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا گیا۔









