برائلر گوشت 40

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت15روپے اضافے سے577روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے398روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے 256روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

اوپن مارکیٹ میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ 577روپے کی بجائے590سے600روپے کلو تک فروخت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں