فارمی انڈے 26

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید8روپے کمی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید8روپے کمی سے395روپے ،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے 273روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے 326روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے15سے20روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں