فارمی انڈے 49

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 14روپے کلو اضافہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سرکاری نرخنامے میں فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 14روپے اضافے سے475روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے 328روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت10روپے کمی سے 226روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 40 سے50روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں