فارمی انڈے 61

برائلر گوشت کی قیمت مسلسل دس روزسے 595روپے کلو پرمستحکم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مسلسل دسویں روز بھی 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی بغیر کسی ردو بدل کے 295روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سے20 روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ برائلر گوشت کی قیمت کو بغیر کسی جواز کے مسلسل دس روز سے 595روپے کلو پر بر قرار رکھنا عوام سے زیادتی ہے .

معمول کی طلب کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت میں کم از کم 50سے70روپے تک کمی ہونی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں