لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے239روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے30روپے اور فارمی انڈے 3سے5روپے زائد قیمت پر فروخت ہوتے رہے ۔








