لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 4روپے کمی سے591روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سے408روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزیدایک روپے اضافے سے 269روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
اوپن مارکیٹ میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ595کی بجائے615سے625روپے کلو تک فروخت کیا ۔









