فارمی انڈے

برائلر گوشت کی سرکاری نرخ کی بجائے زائد قیمت پر فروخت جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت سرکار ی نرخنامے میں بدستور 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی بغیر کسی ردو بدل کے 300روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں دکاندارسرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہیں لا رہے اور مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ 595روپے کے برعکس 70سے80روپے فی کلو تک مہنگافروخت کیا جارہا ہے ۔