لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 408روپے فی کلو ،فارمی انڈوں کی قیمت226روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔
دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 670سے700روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا ۔